ضمنی انتخابات میں ہر حلقے سے شیر فتح یاب ہوگا، مریم نواز

لاہور کے 4 حلقوں میں بیلٹ بکس سے نوازشریف کا ووٹ نکلے گا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ہر حلقے سے شیر فتح یاب ہوگا، خصوصاً لاہور کے 4 حلقوں میں بیلٹ بکس سے شیر اور نوازشریف کا ووٹ نکلے گا۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی سماء سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ 2 جولائی سے ضمنی انتخابات کی مہم کا آغاز کروں گی، اور لاہور کے علاوہ تمام 20 حلقوں میں جاؤں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے، اور ضمنی انتخابات میں ہر حلقے سے شیر فتح یاب ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے دعویٰ کیا کہ خصوصاً لاہور کے 4 حلقوں میں بیلٹ بکس سے شیر اور نوازشریف کا ووٹ نکلے گا۔

PML N

MARYAM NAWAZ

ZAKA ULLAH KHAN Jun 29, 2022 01:56pm
PEPOPLE OF PAKISTAN PLEASE LAUGH LAUGH
Tabool ads will show in this div