مس مارول کراچی پہنچ گئیں

نئی قسط میں فرحان اخترکی بھی انٹری

ڈزنی کی نئی سیریز“مس مارول “ ناظرین کو خوب محظوظ کررہی ہے، آج رات ریلیزہونے والی نئی قسط میں شائقین کوکراچی کے مختلف مقامات دیکھنے کوملیں گے۔

سیریزمیں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی فرنچائز کی پہلی پاکستانی اورمسلم سپر ہیرو کا کردارنبھا رہی ہیں اورآنے والی قسط میں ان کا دورہ کراچی دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیاپرزیرگردش تصاویرسے لگتا ہے کہ مس مارول میں کراچی کی بالکل صحیح عکاسی کی گئی ہے اورشائقین پہلی اس میٹروپولیٹن شہرکی بالکل صحیح نمائندگی دیکھ کرخاصے پرجوش ہیں۔

اگرچہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ آیا اس قسط کی شوٹنگ کراچی میں ہوئی ہے یا نہیں، لیکن پھربھی یقینی طور پریہ ان تمام پاکستانیوں کے لیے قابل فخر لمحہ ہے جو سیریز کو پسند کررہے ہیں۔

آج رات نشرکی جانے والی چوتھی قسط میں بالی ووڈ فلمساز واداکار فرحان اخترولید کے کردار میں نظرآئیں گے۔

اس سے قبل تیسری قسط میں مہوش حیات کی انٹری ہوئی تھی۔

مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پرریلیز کیاگیا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینماگھروں میں دکھایاجارہا ہے۔ سیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی فرنچائز کی پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں۔

چھ اقساط پر مشتمل مارول اسٹوڈیوز کی اس ٹی وی سیریزکی ہدایات شرمین عبید چنائےکےعلاوہ مزید تین نامور ہدایت کارعدیل العربی، بلال فلاح اوربھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن نے دی ہیں۔

کراچی

پاکستان

farhan akhtar

MISS MARVEL

Tabool ads will show in this div