عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی نے بتادیا

ملک کے کسی بھی حصے میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، اعلان

پاکستان میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے بعد ملک میں عید الاضحیٰ 10 جولائی کو منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، وزارت مذہبی امور، سائنس و ٹیکنالوجی، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو زونل کمیٹیوں کا بھی تعاون حاصل رہا، جن کے اپنے الگ الگ بیک وقت صوبائی دارالحکومتوں میں ہوئے۔

اجلاس کے دوران ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کی رویت کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان کے کسی بھی حصے سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، ملک میں عید الاضحیٰ اتوار 10 جولائی کو منائی جائے گی۔

سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ ، مشرق بعید اور یورپی ممالک میں گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا تھا۔ اس لئے یکم ذوالحجہ 30 جون کو ہوگی جبکہ رواں سال حج کا رکن اعظم یوم عرفہ جمعہ 8 جولائی کو ہوگا جبکہ خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ ہفتہ 9 جولائی کو منائی جائے گی۔

مزید جانیے: حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کب ہوگا؟

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی بدھ کو چاند کی رویت کے امکان انتہائی کم ہیں ، اس لئے یکم ذوالحج یکم جولائی اورعید الاضحٰی 10 جولائی کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں غروب آفتاب 7 بج کر 13 منٹ پر ہے جبکہ چاند 7 بج کر 45 منٹ تک دیکھا جاسکتا ہے تاہم چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی معدوم ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لاہور کے کسی بھی علاقے سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

EID UL AZHA

RUET-E-HILAL COMMITTEE

ZUL HAJJ

Iram Jun 29, 2022 12:56pm
Allhamdulliah
Tabool ads will show in this div