ہوا میں اڑتا عربی ڈیزائن لگژری ہوٹل، کیا نیا ٹائیٹینک ہوگا ؟

یمنی ڈیزائینرہاشم الگیلانی نے انسانی تصورات اور خیالات کو نئی شکل دیتے ہوئے ،ہوامیں برسوں معلق رہنے والے لگژری ہوٹل کو ڈیزائین کردیا۔
Jun 29, 2022

اسکائی کروز نامی اس ہوٹل میں بیک وقت پانچ ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا جا سکتا ہے۔ یہ جہازنیوکلیئر توانائی کی بدولت ہوا میں برسوں معلق رہ سکتا ہے ۔

اسکائی کروزدیگر ہوائی جہازوں سے کیوں مختلف ہے ؟؟

  • اس دیو قامت جہاز میں ایک وقت میں پانچ ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا جا سکتا ہے۔

  • جہاز میں شاپنگ مالز ، جیم ، سوئمنگ پول ، بچوں کے لئے پلے گراونڈز، مخلتف ریستوانت ، بار، سینما اور تھیٹر شامل ہونگے ۔

  • جہاز کے بالائی حصہ میں 360 ڈگری کے ویو کے زریعے بادلوں کاخوبصورت نظارہ کیا جا سکتا ہے ۔

  • اسکائی کروزمیں ائیرٹربیولینس کو بالکل محسوس نہیں کیا جا سکتا۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بدولت ٹربیولینس کو منٹوں قبل ہی محسوس کرکےجہاز اینٹی وائبرئشن فیچرکی مدد سے بالکل ہموار رہے گا ۔

  • اس دیوقامت جہاز پردیگر کمرشل جہاز لینڈنگ کرکے مسافروں کو لانے اور لے جانے کی سہولت فراہم کریں گے ۔

  • مسافروں کی طبیعت بگڑنے کی صورت میں اسکائی کروز میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بھی موجود ہوگا۔

  • اس جہاز کو بزنس میٹنگ کے علاوہ ڈیسٹینشن ویڈینگ وینیو کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

  • جہاز کے ایک حصے میں مسافر ستاروں اور قطبی لائیٹز کا مشاہدہ بھی کر سکیں گے۔

یہ بڑا اوردیو قامت جہاز بہت ہی کم عرصے کے لئے زمین پر قیام کرئے گا ۔ تاہم اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ کب یہ باقاعدہ اپنے آپریشنز کا آغاز کرئے گا ؟

کیا اسکائی کروز اور ٹائٹنک جہاز میں مماثلت ہے ؟؟؟

جہاز کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے ہی لوگ اسکائی کروز کو نیا ٹائیٹنک قرار دے رہے ہیں ۔ ماضی میں ٹائیٹنک کے بارے بڑے بڑے دعویٰ کیے گئے تھے ۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ نیوکلیئر ری ایکٹر کے گرنے یا اس کی خرابی سے پورا شہر تباہ ہو سکتا ہے ۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اسکائی کروز کے ہوٹلز دنیا کے امیر ترین لوگوں کو چھپنے کا موقع دیں گے۔

technology

titanic

Nuclear power

Tabool ads will show in this div