ڈالر کی قدر میں بڑے کمی

بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید پونے 2 روپے سستا

عالمی مالیاتی ادارے سے قرض کے حوالے سے مثبت خبروں کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

بدھ کودوران ٹریڈنگ انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر1 روپیہ 75 پیسے کم ہوکر205 روپے 12 پیسے کا ہوگیا۔

22 جون کو امریکی ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 211.93 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچی تھی۔ امریکی ڈالر 7 دن میں 6 روپے 81 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 204 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

dollar

FOREX Rates

Atif Majeed Jul 01, 2022 12:28am
Ok
Atif Majeed Jul 01, 2022 12:29am
Ok,thnx
Tabool ads will show in this div