عورت ہوں، پارسل نہیں: عالیہ بھٹ پھٹ پڑیں

خود سےمتعلق جھوٹی خبروں پراداکارہ کا ردعمل

شوبزشخصیات کی ذاتی زندگی میں حد سے زیادہ مداخلت ان کے لیے پریشان کن ہونے کے ساتھ ساتھ ناگواری کا باعث بھی بنتی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا جنہوں نے دوروزقبل اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ وہ اوررنبیر جلد والدین کے رتبے پرفائزہونے والے ہیں۔

اسپتال کے بسترپرموجود عالیہ نے اپنی اوررنبیرکی تصویر انسٹاگرام پرشیئرکی تھی جس میں دونوں الٹراساؤنڈ کا نتیجہ دیکھ رہے ہیں، اداکارہ نے کیپشن میں دل والے ایموجی کے ساتھ لکھا تھا، “ہمارا بے بی ۔۔۔۔ جلد آرہا ہے”۔

یہ خبرتیزی سے وائرل ہوئی اور جہاں مداحوں نے اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا وہیں بھارتی میڈیا نے حسب معمول اندازوں اور جھوٹی اطلاعات پرمبنی خبروں کاآغازکردیا جس پرعالیہ نے اپناردعمل دیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹااسٹوریزمیں انٹرٹینمنٹ سائٹ ‘پنک ولا’ کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیاجس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ عالیہ جولائی کے وسط میں ممبئی واپس آجائیں گی اورانہیں لینے کے لیے رنبیرکپوربرطانیہ جائیں گے جبکہ شوٹ سے واپسی پر عالیہ آرام کریں گی۔

مزیدپڑھیے:دادی بننے سے متعلق سوال پرنیتوکپورکادلچسپ ردعمل

یہی نہیں مذکورہ ویب سائٹ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ عالیہ نے اس بات کی بھی پالننگ کرلی ہے کہ پریگنینسی کے دوران ان کے شوٹنگ شیڈول پرکوئی اثرنہ پڑے اور وہ جولائی سے قبل اپنی فلموں ‘ہارٹ آف سٹون’ اور ‘راکی اینڈ رانی کی پریم کہانی’ کی شوٹنگ مکمل کروالیں گی۔

ایس پوسٹ پرسخت ردعمل دینے والی عالیہ نے لکھا کہ کچھ لوگوں کے ذہنوں میں ہم اب بھی پدرانہ معاشرے میں رہتے ہیں۔

جھوٹی اطلاعات شائع کرنے والوں کیلئے اداکارہ نے لکھا، “آپ کی اطلاع کے لیےعرض ہے کہ کچھ بھی تاخیرکا شکار نہیں ہوا ہے، کسی کو مجھے لینے آنے کی ضرورت نہیں ہے، میں عورت ہوں پارسل نہیں”۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ انہیں آرام کی کوئی ضروت نہیں لیکن جان کرخوشی ہوئی کہ سب کے پاس ڈاکٹرکا سرٹیفکیٹ ہے۔

اپنی پوسٹ کے اختتام پرعالیہ نے استفسار کیا کہ یہ 2022 ہے، کیا ہم اس دقیانوسی سوچ سے باہر نکل سکتے ہیں؟۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی اداکیا۔

کئی سال سے ایک ساتھ نظرآنے والے عالیہ اوررنبیررواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

شادی کے بعد رنبیراورعالیہ آیان مکھرجی کی ڈائریکشن میں فلم “برہمسترا” میں ایک ساتھ نظرآئیں فلم کی شوٹنگ مکمل کی جاچکی ہے اوراسے 9 ستمبر 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔

Ranbir Kapoor

Alia bhatt

Tabool ads will show in this div