قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر خصوصی لوگو جاری

لوگو کو قومی پرچم کے رنگ میں رنگا گیا ہے

قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر حکومت ِ پاکستان کی جانب سے خصوصی لوگو جاری کیا گیا ہے۔ جاری لوگو میں سبز ہلالی پرچم کو پچہتر کے ہندسے میں دکھایا گیا ہے۔ لوگو کو قومی پرچم کے رنگ میں رنگا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر نئے لوگو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگو کا عنوان ‘‘عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان’’ ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق ہمارے بزرگوں اور شہداء نےایک عزم سے پاکستان بنایا، اُسی عزم کے ساتھ اسے معاشی طور پر مضبوط اور ناقابل تسخیر بنائیں گے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی لکھنا تھا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو فیصلہ ساز بنائیں گے، قیام پاکستان کی طرح اسلامی فلاحی، خود مختار پاکستان کا خواب بھی سچ ہوگا۔

واضح رہے کہ 22 مارچ سے 24 مارچ، 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ کے تین روزہ سالانہ اجلاس کے اختتام پر تاریخی قرارداد منظور کی گئی تھی جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کیلئے عليحدہ وطن کے حصول کی تحریک شروع کی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔

23مارچ 1940ء کو قراردادِ پاکستان منظور ہوئی تو برصغیر کے ہرمسلمان نے اسے اپنے دل کی آواز سمجھا۔ اس دن سے 3جون 1947ء اور 14اگست1947ء تک کا عرصہ قیام پاکستان کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

pakistan day

Quaid-e-Azam

23 March

MINAR-E-PAKISTAN

Tabool ads will show in this div