بہروزسبزواری نے خلیل الرحمان قمرسے معافی مانگ لی

اداکارکواپنی کہی بات پرتنقید کا سامنا تھا

خلیل الرحمان قمرکے مداحوں کی جانب سےاعتراض اورتنقید کے بعد سینیئراداکاربہروز سبزواری نے اپنی کہی بات پرمعافی مانگ لی ہے۔

گزشتہ دنوں بہروزسبزواری نے جاوید شیخ کے ہمراہ پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی تھی جہاں میزبان نے ریپڈ فائرراونڈ میں معروف شخصیات کے نام لیتے ہوئے پوچھا کہ یہ لوگ اگر اپنے موجودہ پیشے میں نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ ۔

بہروز سبزواری نے خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے کہا تھا کہ اگر وہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے۔

ویڈیوکلپ وائرل ہونے کے بعد بہروزسبزواری کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے معذرت کر لی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں بہروزسبزواری نے کہا کہ ، “خلیل الرحمان قمر سے ذاتی طور پرمعذرت چاہتا ہوں، اگران کی دل آزاری ہوئی ہولیکن یقین کریں کہ میں نے یہ بات صرف مذاق میں کہی تھی۔ میں میں سمجھتاہوں کہ ہمارے پاس خلیل الرحمان قمرجیسا لکھاری ہے ہی نہیں، وہ میرے اچھے دوست بھی ہیں اور میرے دل میں ان کی بہت قدرہے”۔

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے بہروزسبزواری نے کہا کہ وہ اتنے صاف گو ہیں کہ میں نےاسی تناظرمیں یہ بات مذاقاً کہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے خلیل الرحمان اس بات کر درگزرکریں گے۔

KHALIL UR REHMAN QAMAR

Behroze Sabzwari

Tabool ads will show in this div