وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی میں آج دوبارہ رائے شماری ہوگی

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کا ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے تحت پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے آج دوبارہ رائے شماری ہوگی۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے تحت آج شام 4 بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہونا ہے۔ جس میں قائد ایوان کے انتخاب کے لئے دوبارہ رائے شماری ہونی ہے۔

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے جمعرات کو پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز کے انتخاب کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کی درخواستیں منظور کی تھیں۔

جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

فیصلے کے اہم نکات

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں پریذائیڈنگ افسر کو 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ قائد ایوان کے انتخاب کے لیے مطلوبہ نمبر حاصل نہ ہو تو دوبارہ الیکشن کروایا جائے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کل (جمعہ یکم جولائی) 4 بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس اس وقت تک ختم نہیں کیا جائے گا جب تک نتائج جاری نہیں کیے جاتے۔ پنجاب اسمبلی کے نتائج آنے کے بعد گورنر دوسرے دن 11 بجے وزیراعلیٰ کا حلف لیں گے۔

HAMZA SHAHBAZ

CHIEF MINISTER PUNJAB

LAHORE HIGHCOURT

Cierra Uren Jul 02, 2022 08:54pm
https://youtu.be/MHZobDxdpuM
Tabool ads will show in this div