کراچی اور حیدرآباد میں بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

اس دوران ماہی گیر سمندر میں نہ جائیں

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں ، کراچی اور حیدرآباد میں موسلا دھار بارشوں اور اس دوران اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

جاری کردہ الرٹ کے مطابق یکم جولائی سے 4 جولائی تک کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں، جب کہ موسلا دھار بارش کے ساتھ اربن فلڈنگ کے خطرات ہیں۔

میٹ آفس کے مطابق 30 جون سے4 جولائی تک اسلام آباد، کشمیر اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جب کہ ژوب، زیارت، خضدار اور لسبیلہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارش کے باعث کشمیر، خضدار اور لسبیلہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، جب کہ امکانی بارشوں سے کشمیر، گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ موجود ہے۔

29 جون سےمرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور رواں ہفتے کے آخر تک یہ ہوائیں شدت اختیار کر کے ملک کے جنوبی حصے میں پھیل جائیں گی۔

پی ڈی ایم اے

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اسپیشل ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کا حوالہ دیا گیا۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 3 سے 5 جولائی کے دوران کراچی اورحیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سمندری صورتحال کے باعث ماہی گیروں کومحتاط رہنےکی ہدایت کی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پیشگوئی کی مدت کے دوران بڑھتا ہوا درجہ حرارت کم ہونے کا امکان ہے۔ کراچی ، آندھی اور طوفان سے کمزور مقامات پر ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ممکنہ اربن فلڈنگ اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔

نکاسی آب کیلئے مشینیں اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، ضروت مند افراد کی مدد کیلئے ایمرجنسی ہیلپ لائن، اسپتالوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی کیلیے جنرینٹر اور دیگر انتظامات کئے جائیں۔

ماہی گیروں کیلئے الرٹ جاری

ماہی گیروں کو تین سے پانچ جولائی کے درمیان محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی متعلقہ اداروں سے الرٹ رہنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون سے مون سون سسٹم ملک بھر میں بارشوں کا سبب بنے گا، جب کہ اس دوران ماہی گیر سمندر میں نہ جائیں اور سمندر سے دور رہیں۔

ممکنہ اثرات

02 سے 04 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آبادمیں جبکہ 03 سے 05 جولائی کے دوران کراچی اورحیدرآباد میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ۔

ماہی گیروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 03 سے 05 جولائی کے دوران سمندر کی طلاطم خیزی کے باعث محتاط رہیں ۔

موسلا دھار بارش کے باعث کشمیر، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد،آواران، بارکھان اور کوہلو کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ۔

کشمیر،گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔

اس دوران بڑ ھتے ہوئے درجہ حرارت میں کمی متوقع۔آندھی /تیز ہواؤں کے باعث کمزور انفراسٹرکچرکو نقصان کا اندیشہ۔

بارش کا پانی چاول کی کاشت کے لئے مفید ہو گا۔

مسافر اور سیاح اس دوران محتاط رہیں ۔

کراچی

Rain

MET OFFICE

weather forecast

Tabool ads will show in this div