چمن: مٹی کا تودہ گرنے سے 2 بھائی جاں بحق

لاشیں چمن اسپتال منتقل کردی گئیں

چمن کے علاقے کوژک ٹنل کے قریب مٹی تلے دب کر 2 بھائی جاں بحق ہوگئے، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

چمن میں لیویز حکام کے مطابق کوژک ٹنل کے قریب پانی کی پائپ لائن بچھانے کیلئے کھدائی کا کام جاری تھا تھا کہ کام کرنیوالے مزدوروں پر مٹی کا تودہ گرگیا، جس کی وجہ سے دونوں مزدور مٹی تلے دب گئے۔

حکام کے مطابق مزدوروں کو نکالنے کیلئے بھاری مشینری طلب کی گئی، ریسکیو کاموں میں کئی گھنٹوں لگے تاہم مزدوروں کی زندگی نہ بچائی جاسکی اور دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

لیویز حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالے دونوں مزدور سگے بھائی ہیں، جن کی شناخت نظر محمد اور عبدالصمد کے ناموں سے ہوئی ہے، لاشیں سول اسپتال چمن پہنچادی گئیں۔

بلوچستان

CHAMAN

Tabool ads will show in this div