بلوچستان اسمبلی میں مالی سال 22-2021 کے 16 ضمنی مطالبات زر منظور

منظور کئے گئے ضمنی مطالبات زر کا حجم 10 ارب 52 کروڑ روپے ہے

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مالی سال 22-2021 کے 16 ضمنی مطالبات زر منظور کر لئے گئے

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ سردار عبدالرحمان کھیتران نے مالی سال 22-2021 کے 10 ارب 52 کروڑ روپے کے 16 ضمنی مطالبات زر پیش کئے جنہیں مرحلہ وار منظور کر لیا گیا۔

اجلاس کے دوران رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے نے توجہ دلاؤ نوٹس پر کہا کہ ضلع موسیٰ خیل میں بچوں کے اغواٗ کی وارداتوں میں اضافے ہوتا جا رہا ہے ،آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی جائے۔

رکن اسمبلی ملک نصیر شاہوانی نے کہا کہ کوئٹہ میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے ، ٹینکر مافیا نے من مانے ریٹ مقرر کر دئیے ہیں ، پانی کے مسئلے کو بھی کوئٹہ پیکیج کا حصہ بنا کر 2 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا جائے۔

مختصر بحث کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

بلوچستان

Tabool ads will show in this div