سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ مؤخر

چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس

سندھ ہائیکورٹ میں ججز تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی زیرصدارت اجلاس میں جوڈیشل کمیشن قوانین میں ترامیم کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

جوڈیشل کمیشن سندھ ہائیکورٹ کے7 ججزکی تعیناتی پر کسی نتیجے پرنہ پہنچ سکا۔ جوڈیشل کمیشن نےسندھ ہائیکورٹ کےایڈیشنل ججزکی تعیناتی کا معاملہ مؤخرکردیا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اسپین سے بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سندھ ہائیکورٹ اورلاہور ہائیکورٹ میں ججز تقرری کے معاملے پر بلائے گئے جوڈیشل کمیشن اجلاس پر تحفظات کا اظہار کردیا تھا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات میں جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے، جوڈیشل کمیشن اجلاسوں کو مؤخرکیا جائے۔

خیال رہےکہ سندھ ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج 28 جون کو طلب کیا گیا تھا جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل 29 جون کو ہوگا۔

SupremeCourt

supreme judicial council

Tabool ads will show in this div