کورونا سے انتقال کرنیوالے باپ کو اپنی شادی میں دیکھ کر بیٹی جذباتی

دلہن اپنے والد کے مجسمے کو گلے لگاکر چومتی رہی

حیدرآباد میں ایک دلہن اپنی شادی کے دن ایک سال قبل فوت ہوجانے والے باپ کو اسٹیج پر بیٹھا دیکھ کر حیران اور جذباتی ہوگئی۔

یہ مجسمہ دلہن کے بھائی کی طرف سے اپنی بہن کیلئے ایک حیرت انگیز تحفہ تھا جو چاہتے تھے کہ ان کے والد شادی میں موجود ہوں۔

یوٹیوب پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ جب دلہن سائی ویشنوی اور اسکی ماں جے شری سبرامنیم نے شادی میں شوہر سبرامنیم کے مومی مجسمہ کو دیکھا تو وہ دونوں پہلے تو حیران ہوئیں لیکن بعد میں رو پڑیں۔

دلہن اپنے والد کے مجسمے کو گلے لگاتی اور چومتی رہی جبکہ دیگر رشتہ داروں نے بھی اسے گلے لگایا اور جذباتی ہو گئے، یہ آنجہانی اوولا سبرامنیم کی ایک بہترین نقل تھی، شادی میں مجسمہ توجہ کا مرکز بن گیا، پورے خاندان نے اس کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔

دلہن کے بھائی پھنی کمار نے بتایا کہ مجسمہ کرناٹک میں بنایا گیا تھا اور اسے مکمل ہونے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگا، انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد اور والدہ دونوں بھارت کی ایک کمپنی میں کام کرتے تھے اور 2020 میں ریٹائر ہوئے تھے۔

پھنی کمار نے بتایا کہ انکے والد سبرامنیم نے پچھلے سال 2021 میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے تھے، یہ ہمارے خاندان کیلئے بہت بڑا صدمہ تھا لیکن میری خواہش تھی کہ اپنی بہن کی شادی میں والد کو لیکر آؤں اور اسی لیے میں نے مجسمے کو ڈیزائن کرنے اور شادی کے دن اپنی بہن کو تحفہ کے طور پر پیش کرنے کا منصوبہ بنایا۔

انڈیا

statue

Tabool ads will show in this div