ذوالحج کاچاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا
Jun 28, 2022

ذوالحج کاچاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 29جون کو کراچی میں مولانا محمد عبدالخبیر کی زیر صدارت ہو گا۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران کے علاوہ وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات، اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہو نگے۔

پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

RUET-E-HILAL COMMITTEE

Haris shah Jun 28, 2022 09:54pm
To link krna zarorii ta wese hi bata dety
Tabool ads will show in this div