سلمان خان نے ‘بھائی جان’ کا میوزک ڈائریکٹر بدل دیا

سلمان خان کی فلم ’’بھائی جان“ 30 دسمبر کو ریلیز ہوگی

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے پہلے اپنی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کا نام بدلا اور اب میوزک ڈائریکٹر ہی تبدیل کردیا۔

سلمان خان آج کل اپنی آنے والی فلم بھائی جان کی عکسبندی مکمل کررہے ہیں، اس فلم کا پہلے نام ’’کبھی عید کبھی دیوالی“ رکھا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اب فلم کا میوزک ڈائریکٹر بھی بدل دیا ہے، پہلے اس فلم کی موسیقی بلاک بسٹر تمل فلم پشپا کے میوزک ڈائریکٹر دیوی سری پرساد ترتیب دے رہے تھے لیکن اب ان کی جگہ یہ کام کے جی ایف 2 کے میوزک ڈائریکٹر روی بسرور کے سپرد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور ان کی ٹیم دیوی سری پرساد کی موسیقی سے خوش نہیں تھی۔ انہیں میوزک کو فلم کی کہانی کے اعتبار سے موزوں نہیں لگا۔ اس لیے دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

سلمان نے دیوی سری پرساد کی جگہ روی بسرور کو اپنی فلم کی موسیقی ترتیب دینے کا ٹاسک سونپا ہے۔ روی اس سے پہلے بھی سلمان کی فلم کے لیے بیک گراؤنڈ میوزک دے چکے ہیں۔ میوزک کمپوز کرنے کے علاوہ روی بھائی جان کے ایک خاص ٹریک پر بھی کام کر رہے ہیں۔

سلمان خان کی فلم ’’بھائی جان“ 30 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ اس کے ایک گانے میں تمل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار بھی جلوہ بکھیریں گے۔

Salman Khan

BOLLY WOOD

Tabool ads will show in this div