یوکرین کے شاپنگ مال پر میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

یوکرین نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی

یوکرین میں شاپنگ سینٹر پر میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی، 59 افراد زخمی ہیں، یوکرین نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی میزائلوں نے پیر کو یوکرین کے شہر کریمینچک میں ایک پر ہجوم شاپنگ سینٹر پر دو میزائل داغے، حملے کے بعد وہاں آگ اور دھویں کے بادل دیکھے گئے، جبکہ 36 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق یہ یورپ کی تاریخ کا ایک بھیانک ترین دہشتگرد حملہ ہے، انہوں نے کہا حملے کے وقت شاپنگ مال ایک ہزار کے قریب لوگ موجود تھے۔

یوکرینی صدر نے کہا یہ روس کی جانب سے شہریوں کے خلاف کیا گیا ایک دہشتگرادنہ عمل ہے کیونکہ مال کے قریب کوئی ملٹری ٹارگٹ موجود نہیں تھا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے روسی اقدام کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اس جنگ کو نہیں جیت سکتا، فرانس یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا۔

نیٹو چیف جینز اسٹالن برگ نے کہا یوکرین بدترین صورتحال کا سامنا کررہا ہے، ایسے مناظر دوسری جنگ عظیم کے بعد نہیں دیکھے گئے تھے۔ نیٹو اتحادی یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ادھر منگل کو جی سیون اجلاس یوکرین پر روسی حملوں کی مذمت کے ساتھ کتم ہوگیا۔ تین روزہ اجلاس کے دوران امریکا، برطانیہ، فرانس، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان اور کے رہنماؤں نے روس کے خلاف مختلف اقدامات پر غور کیا اور روسی سونے کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ بھی سامنے آیا۔

missile attack

shopping mall

Civilian Killing

UKRAINE RUSSIA WAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div