آزاد کشمیر کے بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی، احسن اقبال

صدر آزاد کشمیر سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کی ملاقات

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود آزاد کشمیر کے بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کررہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کو ترقیاتی بجٹ کے حصے کی مکمل ادائیگی کریں گے اور ساتھ ہی کوشش ہوگی کہ غیر ترقیاتی بجٹ میں کوئی کٹوتی نہ کی جائے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کے دوران کیا۔

احسن اقبال نے صدر آزاد کشمیر کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت نئے منصوبوں کے ساتھ ساتھ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فنڈز کا اجراء جاری رکھے گی۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کو آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دی، جو احسن اقبال نے قبول کرلی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد آزاد کشمیر کا تفصیلی دورہ کریں گے۔

قبل ازیں صدر آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کو آزاد کشمیر کی معاشی مشکلات پر بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور نئے منصوبوں کے آغاز کیلئے وفاق کوبراہ راست توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں تعمیراتی اور ترقیاتی عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔

Minister for Planning and Development Ahsan Iqbal

AJK president Barrister Sultan Mehmood Chaudhary

Tabool ads will show in this div