لاہور میں دل کے بڑے اسپتال کا ایئر کنڈیشننگ سسٹم خراب
لاہور میں دل کے بڑے اسپتال کا ایئر کنڈیشننگ سسٹم خراب کے باعث شدید گرمی میں بیماروں کی حالت غیر ہوگئی۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کا سنٹرل ایئر کنڈیشننگ سسٹم خراب ہوگیا، حبس اور گھٹن میں دل کے مریضوں کا برا حال ہوگیا۔
اسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کو ہوا دیتے رہے جبکہ 42 ڈگری کی شدید گرمی میں میڈیکل اسٹاف بھی نڈھال ہوگیا۔
پی آئی سی کا اے سی خراب ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق بھی پی آئی سی پہنچے، اے سی کمپنی کی انتظاميہ کو موقع پر طلب کرلیا اور سات نئے اے سی نصب کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
پی آئی سی انتظامیہ کے مطابق ايئر کنڈینشنز کی جلد مرمت کرلی جائے گی، محکمہ صحت پنجاب نے اسپتال کے اے سی خراب ہونے کے معاملے کی انکوائری رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔