اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کے استعفے منظور کرنے کی تجویز

راجا پرویز اشرف کا حکمران اتحاد سے مشاورت کا فیصلہ
Jun 28, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تجویز پیش کردی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر کو عمران خان سمیت 8 پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کی تجویز دے دی۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے جن پی ٹی آئی رہنماؤں کے استعفے منظور کرنے کی ایڈوائس دی ہے ان میں شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری ، اسد عمر ، شیریں مزاری ، مراد سعید ، علی محمد خان اور فرخ حبیب شامل ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ ایوان میں مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والے ارکان کے استعفے قبول کئے جائیں۔

خیال رہے کہ راجا پرویزاشرف نےاستعفوں کی تصدیق کیلئے پی ٹی آئی ارکان کے نہ آنے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رائے مانگی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تجویز پر حکمران اتحاد سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

PTI

NATIONAL ASSEMBLY

Tabool ads will show in this div