ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار اضافہ

مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی 10روپے فی کلو مہنگی کر دی

ایل پی جی کی قمیت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا گیا۔

مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی مزید 10روپے فی کلو مہنگی کر دی۔ فی کلو قیمت بڑھ کر 220 روپے ہو گئی۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 106روپے اضافے سے2581روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 408روپے اضافے کے بعد 9988روپے ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپر ٹیکس کی آڑ میں مزید قیمتیں بڑھانے کے لیے گھٹ جوڑ کر لیا۔

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار 10 روپے کا اضافہ کردیا۔

واضح رہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ روز بھی ایل پی جی 10 روپے فی کلو مہنگی کی تھی۔

LPG Price

Tabool ads will show in this div