آج سونا کتنا سستا ہوا ؟

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے بھاؤ میں کمی

ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث ملک میں سونے کی قیمتوں میں بھی مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔

منگل کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 823 ڈالر ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی واقع ہوئی۔

منگل کو 350 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 1لاکھ41 ہزار 500 روپےپر پہنچ گیا جب کہ 10گرام سونے کی قیمت 301 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 21 ہزار 313 روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

Gold rates

GOLD RATES IN PAKISTAN

Tabool ads will show in this div