پاک سرزمین پارٹی کی ایم کیوایم کو ساتھ دینےکےلیےمشروط پیش کش

ایم کیوایم کے رہنماؤں نے 40 برس میں بہت کمالیا

پاک سرزمین پارٹی کےچئیرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اگر ایم کیوایم وفاقی حکومت کا ساتھ چھوڑے گی تو پی ایس پی غیرمشروط طورپران کا ساتھ دے گی۔

منگل کوکراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران مصطفی کمال نے کہا کہ صرف ایم کیوایم کی پریس کانفرنسوں سے کام نہیں چلے گا اورایم کیوایم کو اپنی ساکھ بحال کرنے کے لیئے حکومت سے باہر آنا ہوگا جس کے بعد پی ایس پی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونےکوتیارہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ وفاقی حکومت گرتی ہےتوگرے لیکن ایم کیوایم حکومت سےباہرآئے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں نے 40 برس میں بہت کمالیا ہے اور اب فیصلہ کرنا ہوگا۔

MUSTAFA KAMAL

MQM Pakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div