کراچی:ماڑی پورروڈ پربجلی کی بندش کے خلاف احتجاج،خاتون جاں بحق

گاڑیوں کی طویل قطاریں

کراچی میں ماڑی پور روڈ پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کےخلاف احتجاج کے باعث احتجاج سے ہزاروں شہری رل گئے تاہم کےالیکٹرک اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

ماڑی پور روڈ پرکئی گھنٹے سے جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف احتجا ج کےباعث صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی شیلنگ سےخاتون جاں بحق ہوگئی تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کی موت شیلنگ سے نہیں ہوئی۔ مظاہرین نے خاتون کا پوسٹ مارٹم کروانے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل خاتون کے لواحقین میت کو لیاری جنرل اسپتال سےبغیرپوسٹ مارٹم کےلےگئے تھے۔

ادھرمنگل کی دوپہرماڑی پور روڈ پر دعاہوٹل کے قریب مظاہرین کی موجودگی کےباعث آئی سی آئی پل سے حب چوکی جانے اور آنے والے ٹریک پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔پولیس نے متعدد مظاہرین کوحراست میں لے کرتھانے منتقل کردیاجن کی رہائی کے لیے پولیس نے رضامندی ظاہر کی۔

صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکنے کےلیے پولیس اہلکارتعینات کردئیے گئے اور مظاہرین کے نمائندوں کے پولیس نے مذاکرات کئے۔ ضلعی انتظامیہ نے کےالیکٹرک اورمظاہرین کےدرمیان سمجھوتہ کروادیا جس کے تحت لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

کراچی

Tabool ads will show in this div