چین نےبیرون ملک سےآنےوالوں کیلیے قرنطینہ کادورانیہ کم کردیا

بیرون ملک سے آنےوالے افراد 7 روز کا قرنطینہ کریں گے

چین نے کرونا وائرس کے باعث بیرون ملک سے آنےوالے افراد کے لیے لازمی قرنطینہ کا دورانیہ کم کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ بیرون ملک سے آنےوالے افراد 7 روز کا قرنطینہ کریں گے۔ ان افراد کو مزید 3 دن گھر میں نگرانی میں رہنا ہوگا۔ اس دوران ان کا کرونا وائرس کی جانچ کا روزانہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔

اس سے قبل ان افراد کو 21 دن قرنطینہ اور گھر میں لازمی رہنا ہوتا تھاجس کے لیے انھیں بھاری رقم ادا کرنا پڑتی تھی۔

چینی وزارت صحت کے افسر لی ژینگ لانگ نے بتایا کہ پالیسی میں نرمی کا مقصد پہلے سے موجود قواعد میں بہتری لانا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے قرنطینہ کے قوانین میں نرمی کے باوجود سیاحت کو معمول پر آنے میں وقت لگے گا۔

CHINA

Tabool ads will show in this div