غلطیاں سب سے ہوتی ہیں ہم سے بھی ہوئیں، شیخ رشید کا اعتراف

بس ایک معصوم سا مطالبہ ہے کہ الیکشن کرادیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں ہم سے بھی ہوئیں۔

اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ مہنگائی پر قابو پانے آئے تھے لیکن مہنگائی نے انہیں کنٹرول کر لیا، پہلا موقع ہے بجلی کی قیمت 35 سے 40 روپے فی یونٹ ہوگئی ہے، غریب آدمی نے پیدل چلنا شروع کردیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج عظیم اور قابل احترام ہے، اداروں سے تعلقات ہیں اور رہیں گے، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں ہم سے بھی ہوئیں، ہمیں اسٹبلشمنٹ سے لڑائی نہیں کرنی چاہیے۔ بس ایک معصوم سا مطالبہ ہے کہ الیکشن کرادیں۔

سابق وفاقی وزیر نے اکتوبر میں الیکشن کی پیش گوئی اور جولائی کو اہم ترین مہینہ قرار دییتے ہوئے کہا کہ انتخابات کروا کر غیر ملکی ایجنڈے کی تباہی سے بچا جاسکتا ہے، منصفانہ انتخابات کرائے جائیں تو سب مسئلے حل ہو جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف جیتے گی کیونکہ ن لیگ نے اپنوں کو چھوڑ کر لوٹوں کو ٹکٹ بانٹ دیے، جن لوٹوں کو ٹکٹ دیا ہے اُنہیں تاحیات نااہل ہونا چاہیے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ 25 تھانوں میں میرے خلاف درخواستیں دی گئی ہیں، جن میں سے 7 میں ضمانتیں مل گئی، کہیں ایسا نہ ہو میرے لیے ضمانتی ختم ہوجائیں، حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کر لے، میں پاکستان سے نہیں بھاگوں گا۔

PTI

sheikh rasheed

Tabool ads will show in this div