ایف بی آرنےمالی سال میں ریکارڈ ٹیکس جمع کرکےتاریخ رقم کردی
اب تک چھ ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا
ایف بی آر نے تاریخ میں پہلی بار موجودہ مالی سال اب تک چھ ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ادارہ 6 ہزار100 ارب روپے کا نظرثانی شدہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے بھی پر عزم ہے۔موجودہ مالی سال کے دوران 5829 ارب روپے ٹیکس محاصل کا ہدف مقرر تھا۔
موجودہ مالی سال میں جمع کیا گیا ٹیکس اصل سالانہ ہدف کے مقابلے میں ایک سو اکہتر ارب روپے زیادہ ہے۔
ترجمان کے مطابق ایف بی آر کو اگلے دو روز میں مزید تقریبا سو ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرنا پڑے گا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق اس تاریخ ساز کامیابی پر چیئرمین ایف بی آر نے پوری ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔