دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل، والدین کی تفتیشی افسر بدلنے کی درخواست

بورڈ کی سربراہی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل کریں گی

دعا زہرا کی عمرکے تعین کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جب کہ مہدی کاظمی نے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لئے عدالت سے بھی رجوع کرلیا ہے۔

دعا زہرا کے والد سید مہدی کاظمی نے بیٹی دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لئے محکمہ صحت کو خط لکھا تھا، جس پر میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، سیکریٹری صحت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو میڈیکل بورڈ کی تشکیل سے آگاہ کردیا ہے۔

بورڈ کی سربراہی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل کریں گی جب کہ بورڈ کے دیگر ارکان میں ڈاکٹر سکندر رفیق، ڈاکٹر رانی، پروفیسر نازلی حسین، ڈاکٹر رملہ ناز، پروفیسر شاہ جہاں اور پولیس سرجن بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب دعا زہرا کے والد نے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

دعا زہرا کے والد نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ تفتیشی افسر کا رویہ جانبدارانہ نظر آتا ہے، مدعی مقدمہ اور اہل خانہ کو تفتیشی افسر پراعتماد نہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ تفتیشی افسر دعا زہرا کو عمر کے تعین کے لئے پیش ہی نا کرے، عدالت تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے اور کسی قابل افسر کو مقرر کرنے کے احکامات جاری کرے۔

DUA ZEHRA

dua zehra case

Tabool ads will show in this div