ٹیکساس میں ٹرک سے 46 پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد

انتقال دم گھٹ جانے کےباعث ہوا

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرک سے 46 پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق سان اینٹونیو شہر کے مضافات میں ٹرک میں موجود افراد غیرملکی پناہ گزین تھے اور ان کا انتقال دم گھٹ جانے کےباعث ہوا۔

ٹرک سے بچ جانے والے 16 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے مرنے والوں کی عمر اور قومیت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا ہے۔

پولیس نے اس واقعے سے متعلق 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

سان اینٹونیو کے مئیررون نیرن برگ نے اس واقعے کوانتہائی ہولناک انسانی المیہ قرار دیا ہے۔

texas

Tabool ads will show in this div