دورہ سری لنکا،عبداللہ شفیق اچھی کارکردگی دکھانے کے لیےپُرعزم

کپتان بابراعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللہ شفیق نے امید ظاہر کی ہے کہ گزشتہ سیریز کی طرح اس بار بھی سری لنکا میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں شریک قومی کرکٹرعبداللہ شفیق نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ کپتان بابراعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اوران سے سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے۔انھوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ کپتان کے اعتماد پر مکمل اتریں۔

عبداللہ شفیق نے بتایا کہ گرم موسم کے لحاظ سے ہماری تیاری بہت اچھی جارہی ہے اور سری لنکا کا موسم پاکستان کےموسم سے ملتا جلتا ہے۔

انھوں نےکہا کہ سری لنکا میں بال اسپن ہوتا ہے اور اس لئےبھی محنت جاری ہے، ماضی میں بھی سری لنکا میں کھیل چکا ہوں اورامید ہے کہ اس بار بھی کارکردگی اچھی رہے گی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں جو بہترین ہوتا ہے،اس کو ہی کپتان کھلاتا ہے اور گزشتہ سیریز نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بہت اضافہ کیا ہے۔

اپنے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں رکی پونٹنگ، محمد یوسف اور بابراعظم شامل ہیں۔

کرکٹ

Tabool ads will show in this div