شادی کے بعد کترینہ کیف کی ‘بھیانک کامیڈی’ دیکھیے
دسمبر2021 میں وکی کوشال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد آنے والی اپنی پہلی فلم “ فون بھوت“ کا پوسٹرشیئرکیا ہے۔
ہاررکامیڈی فلم میں کترینہ کےعلاوہ اداکارسدھانت چترویدی اورایشان کھترشامل ہیں۔
کترینہ نے انسٹاگرام پر “فون بھوت کی دنیا میں آپ کا سواگت ہے” کے کیپشن کے ساتھ اپنے مداحوں کو بتایا کہ فلم 7 اکتوبر 2022 سے بڑے پردے پردیکھی جاسکے گی۔
گرومیت سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فون بھوت کو فرحان اختراوررتیش سدھوانی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی کہانی روی شنکرن اور جسویندرسنگھ نے لکھی ہے۔
اداکارہ نے پوسٹرکے علاوہ ایک بومرنگ ویڈیو بھی شیئرکی۔
فون بھوت مئی میں ریلیز ہونے والی کارتک آریان اورکیارا ایڈوانی کی فلم بھول بھلیاں 2 کے رواں سال کی دوسری ہاررکامیڈی ہے، بھول بھلیاں 2 دنیا بھرمیں 200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے۔
کترینہ کی جانب سے فلم کو پوسٹرشیئرکرتے ہی ٹوئٹرپران کا نام ٹاپ ٹرینڈزمیں دیکھا گیا جہاں اداکارہ کے مداح ان کے کردار کے حوالے سے مختلف تبصرے کررہے ہیں۔
All i can see in the poster 😭😍 #Phonebhoot #KatrinaKaif pic.twitter.com/L28nMHD7R0
— 🏹 (@trsalam1) June 28, 2022
Katrina and that lil 👻 look super cute. This should be fun. Good luck, woman! Spook us out in the most entertaining ways and inshallah may we have another successful film🤞✨#PhoneBhoot #KatrinaKaif pic.twitter.com/n3yhowiLm9
— phoɛnix 🌟 (@SoulSplendours) June 28, 2022
SHE LOOKS STUNNING!🤌🏻#KatrinaKaif#PhoneBhoot pic.twitter.com/TS6AZaZf7u
— mira (@pearlstols) June 28, 2022
کترینہ آخری باراکشے کمار کے ساتھ 2021 میں ریلیزہونے والی فلم سوریاونشی میں نظر آئی تھیں۔ فون بھوت کےعلاوہ کترینہ جلد سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر3 میں نظرآئیں گی۔
یہی نہیں ، اداکارہ کے آنے والے پراجیکٹس میں پریانکا چوپڑا اور فرحان اخترکی فلم“ جی لے ذرا“ بھی شامل ہے ۔