متحدہ قومی موومنٹ کےڈپٹی کنوینرکنور نوید برین ہیمریج کےباعث اسپتال میں داخل

ہائی بلڈ پریشرکی وجہ سےکنورجمیل کی طبیعت خراب ہوگئی تھی

متحدہ قومی موومنٹ کےڈپٹی کنوینرکنور نویدجمیل برین ہیمریج کےباعث کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ پیر کی رات ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے کنور جمیل کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کےبعد انھیں نجی اسپتال کےانتہائی نگہداشت کےوارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کنورنویدجمیل کوبرین ہیمریج کےباعث اسپتال لایاگیا اور ان کے سی ٹی اسکین سمیت دیگرٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کنور نوید کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نےکنور نوید جمیل کے حوالے سے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر چلنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کنورنوید جمیل اس وقت نجی اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں اور ان کی صحت کے لیے دعا کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کنور نوید کی طبعیت سےمتعلق ایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی اور خواجہ اظہار کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسپتال انتظامیہ کو بھی ٹیلی فون کرکے کنور نوید کو بہترین علاج مہیا کرنے کی ہدایت کی۔

MQM Pakistan

kanwar naveed jameel

Tabool ads will show in this div