دنیا کے مہنگے ترین تکیے میں خاص کیا ہے؟

پُرسکون نیند کو ترسنے والوں کے لیے اچھی خبر
Jun 28, 2022

کہتے ہیں کہ نیند تو سولی پر بھی آجاتی ہے مگرانسومنیا کے شکار ان افراد کے لیے کیا جو سولی تو چھوڑ نرم ملائم بستر پربھی پُرسکون نیند کوترستے ہیں ۔

اس تکلیف کا شکارافراد کو میٹھی اورپرسکون نیند دینے کے لئے ڈچ کمپنی نے ایک مہنگا ترین تکیہ تخلیق کیا ہے۔ “ٹیلرمیٹ پیلو” نامی تکیے کو دنیا کا جدید اور خصوصی قرار دیا جا رہا ہے ۔ تکیے میں خصوصی طور پرمصری کپاس کو بھرا گیا ہے۔

آرکیٹیچرل ڈائجسٹ کے مطابق یہ تکیہ لگ بھگ ستاون ہزار ڈالر یا ایک کروڑ پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔

تکیے کے غلاف کو 24 قیراط سونے کی تاروں سے بنایاگیاہے،ساتھ ہی اس میں ہیرے اورنیلم کا جڑاؤ بھی کیا گیا ہے، سونے کے تار تمام مقناطیسی شعاعوں کو بلاک کرنے میں مدد دیتے ہیں جو پرسکون نیند کا باعث بنتی ہیں ۔

تکیہ تیار کرنے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی تیاری و تحقیق میں پندرہ سال کا عرصہ لگا۔ اس مہنگے ترین تکیہ سے سب سے زیادہ فائدہ انسومینیا کے مریضوں کو پہنچے گا جو پرسکون نیند کا مزہ لے سکیں گے ۔

نیند کیوں نہیں آتی؟؟؟

نیند نہ آنے کی بہت سی وجوہات ہیں جیسے ڈپریشن ، غیرآرام دہ بستر ، نیا کمرہ ، نیا بستر ، شور، الکحل، کیفین یا نیکوٹین کا استعمال ، سونے کے اوقات کارتبدیل ہونا وغیرہ جس کی وجہ سے انسان بے چینی اور اضطراب کا شکار ہوجاتا ہے ۔

24-carat gold

sleeping pattern

Saad Ahmed Jun 28, 2022 12:13pm
Thanks for increasing my knowledge
Tabool ads will show in this div