انٹر بینک میں روپیہ مزید تگڑا

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر 207 روپے 94 پیسے سے کم ہوکر 206 روپے 87 پیسے ہوگئی

** آئی ایم ایف سے قرض کے حوالے سے مثبت خبروں کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔**

منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپیہ 70 پیسے کی کمی دیکھی گئی ، جس کے بعد ڈالر 207 روپے 94 پیسے سے کم ہوکر 206 روپے 87 پیسے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور ڈالر 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 206 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ چند روز سے ملک کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر انٹر بینک کے مقابلے میں کم ہے۔

منگل کے روز بھی انٹر بینک میں ڈالر اوپن مارکیٹ میں مقابلے میں 87 پیسے سستا رہا۔

FOREX Rates

Dollar rates

Tabool ads will show in this div