دادی بننے سے متعلق سوال پرنیتوکپور کا دلچسپ ردعمل

عالیہ اوررنبیرنے مداحوں کو گزشتہ روزخوشخبری سنائی تھی

عالیہ بھٹ کی ساس اوررنبیرکپور کی والدہ نیتو کپورنے دادی بننے کی خبرسامنے آنے کے بعد دلچسپ ردعمل ظاہرکیا ہے۔

بالی ووڈ کی نئی نویلی جوڑی عالیہ بھٹ اوررنبیرکپوروالدین کے رتبے پرفائز ہونے والے ہیں، یہ خبرعالیہ نے گزشتہ روز اپنے مداحوں کو سنائی تھی۔

انٹرنیٹ پریہ خبرتیزی سے وائرل ہوئی اورعالیہ کا نام ٹوئٹرٹاپ ٹرینڈزمیں دیکھا گیا جہاں ان مداحوں نے نیک خواہشات پرمبنی تبصروں کے علاوہ پُرمزاح میمز بھی شیئرکیں۔

رنبیر کی والدہ اداکارہ نیتو کپورکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں بھارتی پاپارازی ان سے اس خبرسے متعلق استفسار کررہے ہیں۔

دادی بننے کی بات پرنیتو کپورکاردعمل خاصا دلچسپ ہے، جواب میں مسکراتےہوئے شکریہ ادا کرنے کے بعد نیتو رنبیرکی آنے والی فلموں کا نام گنوادیتی ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں نیتوکے ہمراہ موجود کوریوگرافرفرح خان اورکرن کندرا گروپ فوٹو بنواتے ہوئے سب کی جانب سے ایک بارپھرمبارکباد دیتے ہیں۔

گزشتہ روزعالیہ نےانسٹاگرام پراپنی اور رنبیرکپورکی تصویرشیئرکی تھی جس میں اداکارہ اسپتال کے بسترپرموجود ہیں اور دونوں الٹرا ساؤنڈ کا نتیجہ دیکھ رہے ہیں۔

عالیہ نے کیپشن میں دل والے ایموجی کے ساتھ لکھا تھا، “ہمارا بے بی ۔۔۔۔ جلد آرہا ہے”۔

کئی سال سے ایک ساتھ نظرآنے والے عالیہ اوررنبیررواں سال 14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

شادی کے بعد رنبیراورعالیہ آیان مکھرجی کی ڈائریکشن میں فلم “ برہمسترا“ میں ایک ساتھ نظرآئیں فلم کی شوٹنگ مکمل کی جاچکی ہے اوراسے 9 ستمبر 2022 کو ریلیز کیا جائے۔ strong text

Ranbir Kapoor

Alia bhatt

Neetu Kapoor

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div