نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی دورہ پاکستان کی تصدیق

رواں سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنا شیڈول جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا کہ کیویز کی ٹیم رواں سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کے ساتھ 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اگلے سال اپریل میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پچھلے برس ستمبر میں دورہ پاکستان میں کوئی میچ کھیلے بغیر مشکوک سیکورٹی خدشات کےباعث وطن واپس روانہ ہوگئی تھی۔

کرکٹ

Tabool ads will show in this div