خُدا اور محبت کے گانے نے ریکارڈ قائم کردیا

اس ریکارڈ میں بڑاحصہ بھارتی ناظرین کا بھی ہے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں ڈرامہ سیریل “خُدا اورمحبت “ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ناظرین کے لیے اس مقبول ترین ڈرامہ سیریل کے 3 سیزن نشرکیے جاچکے ہیں اور تیسرے سیزن نے کے اوریجنل سونگ ٹریک نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

خدا اورمحبت 3 کے او ایس ٹی کو یو ٹیوب پر 200 ملین ( 20 کروڑ ) سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جو اپنی جگہ ایک منفرد ریکارڈ ہے کیونکہ اس سے قبل کسی پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کو اتنی زیادہ تعداد میں نہیں سُنا گیا۔

اس ڈرامے کا تیسرا سیزن سال 2011 میں نشرکیا گیاتھا جسے پاکستان کے علاوہ دیگرممالک خصوصا بھارت میں بھی بے انتہا مقبولیت حاصل ہوئی، اور 200 ملین میں بڑا حصہ بھارتی ناظرین کا بھی ہے جس کا اندازہ یو ٹیوب پر اس گانے سے متعلق کیے جانے والے تبصروں سے بخوبی ہوجاتا ہے۔

اس گانے کے بول قمرناشادنے تحریرکیے تھے اورکمپوزیشن نوید ناشاد کی تھی جبکہ اسے راحت فتح علی خان اورنش اشعرنے گایا۔

خُدا اورمحبت کے سیزن 3 میں مرکزی کردارفیروزخان اوراقراء عزیز نے ادا کیے تھے۔ فیروز نے فرہادنامی نوجوان کا کردارنبھایا تھاجو جاگیردار کی بیٹی ماہی ( اقراء عزیز) کے عشق میں مبتلا ہونے کے بعد دربدرکی ٹھوکریں کھاتا ہے اور بالآخرایک مزارپرجابیٹھتا ہے۔

Feroze Khan

IQRA AZIZ

khuda aur muhabbat

Naushaba Naushaba Jun 29, 2022 03:34am
It’s nice website
Naushaba Naushaba Jun 29, 2022 03:35am
It’s nice website
Tabool ads will show in this div