کراچی: نامعلوم افراد کی مظاہرین پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

میت کے ساتھ کیے جانے والے احتجاج پر فائرنگ کی گئی، پولیس حکام

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ موڑ پر میت کے ساتھ احتجاج کرنے والوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون قصبہ موڑ پر لاش کے ہمراہ احتجاج جاری تھا کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 16 سالہ سلیمان اور 77 سالہ نور زمان جاںبحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز عوام نے دو ڈکیتوں کو پکڑنے کا دعوی کیا، بلال کو تشدد سے ہلاک کردیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں پولیس نے چھڑا لیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ عارف راو اسلم کے مطابق بلال کی میت کے ساتھ کیے جانے والے احتجاج پر فائرنگ کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز عوام کے تشدد سے ہلاک ہونے والے بلال کا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے۔ جائے وقوعہ سے عوام نے ایک پستول بھی دے تھی کہ یہ ان ڈکیتوں کی ہے لیکن تاحال اس کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ کس کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاون میں مظاہر ین پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کی جائے گی۔

Karachi Police

karachi street crime

Tabool ads will show in this div