اردن کی بندرگاہ پر زہریلی گیس کا ٹینک پھٹ گیا، 10 افراد ہلاک

واقعے میں 250 سے زائد افراد کی حالت بگڑ گئی

اردن کی بندرگاہ عقبہ پر لوڈنگ کے دوران زہريلی گيس سے بھرا ٹينک پھٹ گيا، واقعے میں 10 افراد ہلاک اور 250 سے زائد افراد کی حالت بگڑ گئی۔

اردنی سرکاری ٹی وی کے مطابق عقبہ کی بندرگاہ پر پیش آنیوالے واقعے کی کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

ويڈيو ميں ديکھا جاسکتا ہے کہ گيس ٹينک کو بحری جہاز ميں لوڈ کرنے کے دوران حادثہ پيش آتا ہے، جب ٹينک کرين کی گرپ سے نکل کر گرتا ہے اور پھر ہر طرف پيلی گيس پھيل جاتی ہے۔

اردن کی وزارت صحت نے حادثے ميں اب تک 10 افراد کے مرنے اور 230 سے زائد افراد کی حالت بگڑنے کی تصدیق کی ہے۔

واقعے کے بعد حکام نے پورٹ خالی کرالیا، ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ عقبہ کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

jordan

GAS TANK BLAST

AQABA PORT

Tabool ads will show in this div