سیاست کے بجائے معیشت بحال کرنے کا مشکل فیصلہ کیا، احسن اقبال

ہم نو ایکشن، ٹاک اونلی والے نہیں، اونلی ایکشن نو ٹاک والے لوگ ہیں، وفاقی وزیر
Jun 27, 2022

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کی معاشی پاليسيوں سے ملک بدترين مہنگائی کی لپيٹ ميں آيا، موجودہ حکومت نے سیاست کے بجائے معيشت بحال کرنے کا مشکل فيصلہ کيا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کی معاشی پاليسيوں کی وجہ سے بدترين مہنگائی ہوئی، ہمارے پاس دو راستے تھے ہم بھی اپنی سیاست کرتے اور پاکستان کو بے یقینی کی فضاء میں پھینک کر دوبارہ انتخابی مرحلے کی طرف چلے جاتے یا مشکل فیصلے کرتے، ملکی معیشت کی صورتحال کیلئے ایک مہینے کی بے یقینی بے ناقابل برادشت تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت نے سياست کرنے کے بجائے مشکل فيصلہ کيا، اتحادی حکومت نے معيشت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کا راستہ اپنايا، اچھے دن آئیں گے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اميد ہے اگلے چند ماہ میں معيشت بحال ہو جائے گی، ہم نو ایکشن، ٹاک اونلی والے لوگ نہیں بلکہ ہم اونلی ایکشن، نو ٹاک والے لوگ ہیں۔

ahsan IQBAL

PTI

PMLN,

Tabool ads will show in this div