بلوچستان: امراض قلب کے مریضوں کیلئے سرکاری اسٹنٹس کی فروخت کا انکشاف

اسٹنٹس نجی کلینکس پر فروخت ہورہے ہیں، وزیر صحت بلوچستان

وزیر صحت بلوچستان احسان شاہ نے انشکاف کیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں امراض قلب کے مریضوں کیلئے دیئے جانے والے اسٹنٹس نجی کلینکس پر فروخت کر دیئے جاتے ہیں تاہم ذمہ داران رپورٹ دینے کیلئے بھی تیار نہیں۔

ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر صحت احسان شاہ نے انکشاف کیا کہ سرکاری اسپتالوں میں امراض قلب کے مریضوں کیلئے خریدے جانیوالے اسٹنٹس نجی کلینکس میں فروخت کر دیئے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وضاحت مانگنے پر کہا جاتا ہے کہ اسٹنٹس خراب تھے، رپورٹ بھی نہیں دی جاتی، ایسے لوگوں کو ٹرانسفر کریں تو وہ سفارش لے آتے ہیں۔

اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کا سلسلہ جاری رہا، جس کے بعد اجلاس منگل کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

بلوچستان

HEALTH

Tabool ads will show in this div