جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا ججز تقرری کے معاملے پر تحفظات کا اظہار

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیف جسٹس کو تحفظات سے آگاہ کردیا

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سندھ ہائیکورٹ اورلاہور ہائیکورٹ میں ججز تقرری کے معاملے پر بلائے گئے جوڈیشل کمیشن اجلاس پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کو تحفظات سے آگاہ کردیا۔ انہوں نے بذریعہ واٹس ایپ پیغام چیف جسٹس کو آگاہ کیا ہے۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات میں جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے، جوڈیشل کمیشن اجلاسوں کو مؤخرکیا جائے۔

جسٹس قاضی فائزعیسی نے مزید کہا کہ سندھ اور لاہور ہائیکورٹس میں موسم گرما کی تعطیلات چل رہی ہیں، غیرقانونی طریقے سے جوڈیشل کمیشن اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانا بھی ہے توویڈیو لنک کی سہولت دی جائے۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو پیغام کا پرنٹ تمام کمیشن ارکان تک پہنچانے کی ہدایت کردی ہے۔

خیال رہےکہ سندھ ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 29 جون کو ہوگا۔

SUPREME COURT OF PAKISTAN

QAZI FAIZ ESSA

Tabool ads will show in this div