عائشہ گلالئی کاعمران خان کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنےکیلئےچیف جسٹس کوخط

عمران خان فوج کوسیاست میں گھسیٹ کر خانہ جنگی چاہتے ہیں، عائشہ گلالئی

سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں عائشہ گلالئی نے استدعا کی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف ازخودنوٹس لے کرغداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی عائد کرکے عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے۔

عائشہ گلالئی نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم فوج سمیت ملکی اداروں پربے بنیادالزام لگا رہے ہیں، عمران خان پاک فوج کوسیاست میں گھسیٹ کر خانہ جنگی چاہتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان بار بار نیوٹرل کا لفظ استعمال کرکے اداروں کو دھمکا رہے ہیں، ایسے حالات میں ملکی سالمیت کیلئے خاموش نہیں بیٹھنا چاہیے۔

IMRAN KHAN

ayesha gulalai

حمیرا اشرف Jun 28, 2022 09:22am
جب عمران خان کو برملا سلیکٹڈ کہا جاتا تھا تو درپردہ کس پر کیچڑ اچھالی جاتی تھی؟
Tabool ads will show in this div