خلیل الرحمٰن قمر اگر رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے، بہروز سبزواری

یہ بات انہوں نے تابش ہاشمی کے شو پر گفتگو کے دوران کہی

پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکار بہروز سبزواری نے جاوید شیخ کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان رپڈ فائر راونڈ میں پاکستانی اداکاروں سمیت معروف شخصیات کے نام لیے کہ یہ لوگ اگر اپنے موجودہ پیشے میں نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

اس سیگمنٹ میں بہروز سبزواری نے خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے کہا کہ ‘اگر وہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے’۔

khalil rehman qamar

Tabool ads will show in this div