پی ایم سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے پاسنگ کی شرح کم کردی

ایم ڈی کیٹ امتحان مجموعی طور پر210سوالات پر مبنی ہوگا،ترجمان
Jun 27, 2022

پاکستان میڈیکل کمیشن نے ایم ڈی کیٹ امتحان برائے ڈینٹل کالجز کیلئے پاسنگ کی شرح کم کردی۔

اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل وڈینٹل کونسل کے12ویں اجلاس میں اہم فیصلے کرلیےگیے، ایم ڈی کیٹ امتحان برائے ڈینٹل کالجز کیلئے پاسنگ کیلئے شرح65فیصد سے کم کرکے55 فیصد کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

ترجمان پی ایم سی کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان مجموعی طور پر210سوالات پر مبنی ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں خالی نشستوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے اجلاس طلب کیا تھا۔

فروری میں پی ایم سی نے اعلان کیا تھا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار پبلک سیکٹر اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں 28 فیصد یا 5 ہزار 873 سے زائد سیٹیں بھری نہیں جاسکیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں ایک ہزار 566، پنجاب میں ایک ہزار 331، بلوچستان میں 72، اسلام آباد میں 58 اور آزاد جموں و کشمیر میں 51 نشستیں خالی رہیں۔

گزشتہ سال بھی ایسی ہی صورتحال کی وجہ سے سندھ حکومت نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ کی کامیابی کی شرح 65 فیصد سے کم کر کے 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پی ایم سی نے اس وقت اعلان کیا تھا کہ ایم ڈی کیٹ میں 65 فیصد سے کم نمبر رکھنے والے طلبہ کو رجسٹر نہیں کیا جائے گا۔

medical college

MDCAT

Admission Test

Tabool ads will show in this div