لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں پر فواد چوہدری کی وضاحت

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کہوٹہ میں ایک جلسے میں شرکت کی تھی

لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کی وضاحت سامنے آگئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔

سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے پی پی 7 راولپنڈی میں ضمنی انتخاب کیلئے ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا، جس کے بعد یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماء صداقت عباسی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں چند تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘‘کہوٹہ میں ظہیر الاسلام کی رہائش گاہ پر معززین علاقہ کا ایک بڑا اجتماع، تمام بڑی برادریوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان کی حمایت کا اعلان کردیا، تقریب سے مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، کرنل (ر) شبیر اعوان اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے بھی خطاب کیا’’۔

مقامی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت میں ہونیوالی ایک تقریب میں شرکت کی تھی، جو ان کے رشتہ دار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام کی پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، وہ صرف پی ٹی آئی کے امیداوار کی حمایت کا اظہار کررہے تھے۔

واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام پر پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے دھرنوں کی حمایت کا بھی الزام لگایا جاتا رہا ہے تاہم انہوں نے ہمیشہ اس کی تردید کی ہے۔

ZAHEER UL ISLAM

fawad chaudhary

ANTI CURRUPTION COURT

Tabool ads will show in this div