سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

فی تولہ سونا 850 روپے اور فی اونس 6 ڈالر مہنگا

مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پیر کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 833 ڈالر کی سطح پر دیکھی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 729 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 21 ہزار 614 روپے ہوگئی۔

سونے کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں استحکام ہے اور فی تولہ چاندی ایک ہزار 560 اور 10 گرام چاندی ایک ہزار 337 روپے پر برقرار ہے۔

پاکستان

Gold rates

Silver rates

Tabool ads will show in this div