سعودی عرب میں شہریوں سے بدھ کو عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کی اپیل

یوم عرفہ 8 جولائی جمعہ کو ہونے کا امکان ہے، فلکیاتی ماہرین

سعودی عرب نے شہریوں سے بدھ 29 جون کو عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری چاند نظرآنے کی صورت میں قریبی کورٹ جاکر اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں۔

عالمی فلکیاتی مرکز نے پیشگوئی کی ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں 9 جولائی کو عیدالاضحیٰ کا امکان ہے۔

سینٹر کے چیئرمین محمد عودہ کے مطابق بدھ کو چاند نظر آنے کا زیادہ امکان ہے اور 30 جون کو ذوالحج کی پہلی تاریخ ہوسکتی ہے۔ یوم عرفہ 8 جولائی جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔

Saudi Arabia

EID UL AZHA

HAJJ 2022

Tabool ads will show in this div