لندن میں بھی ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ ‘لندن نہیں جاؤں گا’

لندن نہیں جاؤں گا عید الاضحیٰ پر ناصرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی دیگر ملکوں میں بھی بیک وقت ریلیز کی جارہی ہے

شوخ رنگ کے کُرتے اور دھوتی پر رنگین جاگرز کے ساتھ ہمایوں سعید لندن میں اپنی فلم “لندن نہیں جاؤں گا” کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

لندن میں اپنی فلم کی تشہیر کے دوران ہمایوں سعید نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو لندن نہیں جاؤں گا سے متعلق تفصیلی گفتگو کی ہے جو تاحال نشر نہیں کیا گیا لیکن اس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

اپنے انٹرویو میں ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ 4 سال پہلے انہوں نے ایک فلم کی تھی جس کا نام تھا پنجاب نہیں جاؤں گی اور وہ فلم بہت کامیاب رہی تھی۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ پنجاب نہیں جاؤں گی کی کامیابی پر دوستوں نے کہا کہ اس طرح لندن کے حوالے سے فلم کیوں نہیں بناتے۔ اسی لئے ہم نے لندن نہیں جاؤں گا بنائی ہے۔

لندن نہیں جاؤں گا عید الاضحیٰ کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے، اور اس کی تشہیر کے لئے فلم کی کاسٹ میں شامل اداکار مختلف طریقوں سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کبھی فلم کی مرکزی اداکارہ مہوش حیات برگر اور کولڈ ڈرنکس فروخت کر رہی ہں تو کبھی بگھی میں فلمی ستارے چمکتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شوبز

mehwish hayat

Pakistani cinema

Humayun saeed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div