تھرڈ سواتےچیمپئن شپ کیلئےسری لنکن دستہ لاہور پہنچ گیا

ائیرپورٹ پہنچنے پرکھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

اسپورٹس ڈپارٹمنٹ پنجاب کے تعاون سے ہونے والی تھرڈ سواتے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے تیرہ رکنی سری لنکن دستہ لاہور پہنچ گیا۔

یہ دستہ 9 لڑکیوں اور4 لڑکوں پرمشتمل ہے۔ ڈائریکٹراسپورٹس ندیم قیصر اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرتنویر شاہ نے سری لنکن دستہ کا لاہور ائیرپورٹ پراستقبال کیا۔ائیرپورٹ پہنچنے پرکھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

اسپورٹس ڈپارٹمنٹ پنجاب کےتعاون سے چیمپئن شپ کے میچز30 جون اور یکم جولائی کو جمنازیم ہال میں ہوں گے۔

سیکرٹری اسپورٹس پنجاب اسداللہ فیض کے احکامات پر اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ نے میچز کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

لاہور

Tabool ads will show in this div